کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش میں طلبا ءرہنماؤں کی اپیل پر وزیر اعظم ہاؤس سے لوٹےگئے سامان کی واپسی شروع ہوگئی۔مظاہرین نے حساس دستاویزات، فرنیچر، الیکٹرانک آلات، زیورات اور جانوروں سمیت 500 اشیا ءواپس کردیں۔مظاہرے میں شامل ایک شخص وزیر اعظم ہاؤس سے بطخ اٹھا کر لے گیا تھا جو کہ اس نے پکا کر کھالی تھی، اس شخص نے بطخ کی قیمت جمع کروائی۔
ایک اور شخص نےہیرے کی نتھ اور جھمکوں سمیت دیگر زیورات لوٹائے۔ وزیراعظم ہاؤس کےکبوتر اور بلی بھی واپس کر دیئےگئے۔
شیخ حسینہ واجد کے بھارت جانے کے بعد مظاہرین ان کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس گئے تھے جہاں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے تھے۔