سب سے نیا

لنکس

24 گھنٹوں کے دوران تائیوان میں دوسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

2024-08-16     HaiPress

تاپی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تائیوان میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین سے 34 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے۔ 6.3 شدت کے زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں۔

تائیوان کی موسمی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 9.7 کلومیٹر تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جزیرے تائیوان میں یہ دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو رات گئے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل پر 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap