سب سے نیا

لنکس

رؤف حسن اور غیرملکی صحافیوں میں رابطوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

2024-08-16     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور غیرملکی صحافیوں میں رابطوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کے موبائل فرانزک میں غیرملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق رؤف حسن کی جانب سے غیرملکی صحافی رائن گرم سے رابطہ جنوری 2024کو ہوا،21جنوری 2024کو رائن گرم کو سیاسی جماعت کے ورچوئل کنونشن میں شرکت کاکہا، رؤف حسن اور رائن گرم میں رابطے مختلف امور پر دقتاً فوقتاً جاری رہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8جون کو رائن گرم کا رؤف حسن کو پیغام، بانی کے لکھے مواد کی تصدیق کرنا چاہی،رائن گرم نے پوچھا کیا یہ مواد آپ کا تحریر کردہ ہے، ہم آپ کے نام ظاہر نہیں کریں گے؟جواب کیلئے رؤف حسن کی جانب سے رائن گرم سے واٹس ایپ کال پر رابطہ کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رائن گرم کچھ عرصے سے سیاسی جماعت کے حق میں آرٹیکلز لکھ چکاہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap