سورس: Facebook/PakistanCricketBoard
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی مختلف فارمیٹس میں کپتانی اور ٹیم میں جھگڑوں کی خبروں کے بیچ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں پریکٹس سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم خصوصاً بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی پریکٹس سیشن کے دوران ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں۔