سب سے نیا

لنکس

موٹر سائیکلوں کا دھواں بھی سموگ کا باعث بنتا ہے، میری بات کا اس وقت مذاق بنایاگیا، جسٹس شاہد کریم کے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر ریمارکس

2024-08-16     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکلوں کا دھواں بھی سموگ کا باعث بنتا ہے، میری اس بات کا اس وقت مذاق بنایاگیا،مگر پھر حکومت نے موٹر سائیکل کی پالیسی میں توسیع کی،جس کے بعد ای بائیکس کی تعداد میں اضافہ کیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخوستوں پر سماعت ہوئی،وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ گرین بیلٹ، پارکس کو سڑکوں کی سطح سے نیچے کررہے ہیں،بارش کا پانی جوسڑکو ں پر جمع ہوتا ہے وہ پارکس، گرین بیلٹ میں اکٹھا ہوگا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap