اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، مری، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نورپورتھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔