سب سے نیا

لنکس

موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب اور سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں شروع

2024-08-15     HaiPress

لاہور، کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، سرکاری سکولز ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔


سکولز کھلتے ہی والدین اور طالب علموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو اساتذہ نے اپنے لئے خوش آئند قرار دیا۔

اساتذہ نے چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے پر مختلف سرگرمیوں سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، پہلے روز حاضری معمول سے کم ہے جو بچے غیر حاضر ہیں ان کو مطلع کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولز ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی، مرد اساتذہ پیر سے جمعرات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک سکولز میں رہیں گے جبکہ خواتین اساتذہ کو ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap