سب سے نیا

لنکس

 ارشد کی تھرو کے وقت کیا جذبات تھے؟ اہلیہ کے جواب سے وزیراعظم ہاوس تالیوں سے گونج اٹھا

2024-08-14     HaiPress

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے 40 برس بعد گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں سر بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی جیولن تھرو کے جذبات کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔


گزشتہ روز قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزراء اور ارشد ندیم کے اہلخانہ بھی شریک تھے۔تقریب کی خاتون میزبان کی جانب سے ارشد ندیم کی اہلیہ سے پوچھا گیا کہ آپ کتنا پرامید تھیں کہ ارشد گولڈ میڈل جیت لیں گے؟ جس کا مختصر سا جواب دیتے ہوئے ارشد ندیم کی اہلیہ کا کہنا تھا ’بہت زیادہ‘۔


پروگرام کے دوسرے میزبان کی جانب سے ارشد ندیم کی اہلیہ سے پوچھا گیا کہ جب اتنے بڑے ایونٹ میں ارشد ندیم تھرو پھینک رہے تھے تو کیا آپ کو بھی ٹینشن تھی؟ قومی ہیرو کی اہلیہ کا کہنا تھا ٹینشن تو ہو رہی تھی لیکن دعا بھی کر رہی تھی کہ اللہ پاک ارشد کو کامیاب کریں اور وہ گولڈ میڈل لیکر آئیں پاکستان کے لئے پوری پاکستانی قوم کی بھی دعائیں ان کے ساتھ تھیں، ان کے والدین کی بھی اور ہماری بھی دعائیں ان کے ساتھ تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں ارشد ندیم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب کبھی ارشد ندیم ہمت ہارتے تھے تو ہم ان کی ہمت باندھتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ آپ نے ہمت نہیں ہارنی، آپ کے پیچھے پوری قوم کے ماں باپ کی دعائیں ہیں تو پھر ان کا حوصلہ بڑھ جاتا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap