سب سے نیا

لنکس

حسینہ واجد نے بھارت سے پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا، بڑا مطالبہ

2024-08-14     HaiPress

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفے دے کر بھارت جانے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ملک میں طلبہ تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کوکٹہرے میں کھڑا کرکے انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب وازید نے بنگالی زبان میں اپنی والدہ کی جانب سے عوام کے نام پیغام جاری کیا، جس میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ جولائی سے چلنے والی تحریک کی وجہ سے حالات سبوتاژ ہوئے، دہشت اور کشیدگی پھیلی۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے چچا شیخ نصیر، صدر ملیٹری سیکریٹری بریگیڈیئر جمیل الدین اور پولیس فسر صدیق الرحمان کو مار دیا گیا تھا، اس وقت مارے گئے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے 15 اگست کو پورے اعزاز کے ساتھ قومی سوگ منانے اور مارے گئے افراد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap