سب سے نیا

لنکس

"امارات پاکستان سے محبت کرتا ہے" کے تحت پاکستان کا 77واں یوم آزادی تزک و احتشام سے منایا گیا

2024-08-14     HaiPress

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری و بقائے باہمی، شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور متعدد معززین اور سفارتکاروں کے ہمراہ پاکستان کی آزادی کی 77ویں سالگرہ کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ اس تقریب میں 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور اس کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا دفتر نے "امارات لووز پاکستان" پیج، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، دبئی پولیس اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے تعاون سے کیا تھا۔

شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے گہرے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے عزم پر زور دیا. شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا، "ہمارے ثقافتی، سیاسی، تجارتی اور عوامی روابط مشترکہ اقدار اور عقائد میں گہری جڑیں رکھتے ہیں اور ہمارے قریبی تعلقات کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں دنیا کے تمام کونوں میں ترقی اور امن کے حصول کی امید اور پختہ عزم بھی ہے، ہم عالمی امور میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات دونوں کی ابھرتی ہوئی اور بڑھتی ہوئی خاص جگہ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap