سب سے نیا

لنکس

اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں: مریم نواز

2024-08-14     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔


حضوری باغ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو77واں یوم آزادی مبارک ہو، کہ میری دائیں جانب سپیشل بچے کھڑے ہیں،میں تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں نے پڑھا ہم زندہ قوم ہیں ہم پائندہ قوم ہیں، آنے والے دور میں ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،میرا ایک سوال ہے کیا ہم زندہ قوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے، فلسطین میں آج بہت مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ فلسطین کو ظلم سے نجات دلائے، ہمیں دیکھنا ہے 77سال میں ہم کتنا کامیاب ہوئے، شہادتیں دے کر ہمارے جوان ملک کی حفاظت کررہے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد عہد کریں جب بھی ہم سوچیں اپنے ملک کیلئے سوچیں، یہ ملک زندہ رہنے کیلئے بنا ہے، اللہ کرے یہ ملک ہمیشہ سب سے اونچا رہے، اللہ تعالیٰ اس ملک کو سلامت رکھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap