سب سے نیا

لنکس

بزرگ شاگردوں پر پرنسپل کا لاٹھی چارج، ویڈیو وائرل

2024-08-14     HaiPress

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکول کے ٹیچرز اور پرنسپل سے مار کھانا آج اس ماضی کی یاد دلاتا ہے۔انہی پرانی یادوں کو سکول کے پرنسپل اور پرانے شاگردوں نے ایک بار پھر دہرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکول کے سابق شاگردوں نے سکول کے پرنسپل کے ساتھ طویل عرصے بعد ’ری یونین‘ (دوبارہ ملنے) کا فیصلہ کیا۔مگر ان کا دوبارہ ملنے کا عمل کچھ منفرد انداز میں ہوا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کا پرنسپل سیڑھیوں پر ہاتھ میں سٹک لیئے کھڑا ہے، اور پرانے شاگرد ایک کے بعد ایک کر کے پرنسپل کے قریب آتے گئے اور سٹک سے پٹائی کھاتے گئے۔

مذکورہ ویڈیو کرشنا نامی ایکس صارف کی جانب سے شئیر کی گئی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سابق شاگردوں نے باقاعدہ سکول یونیفارم بھی پہنا ہوا ہے جس نے اس ری یونین کو یادگار بنا دیا۔ ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap