سب سے نیا

لنکس

عمران خان نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے، انتظار پنجوتھا

2024-08-14     HaiPress

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بانی چیئرمین نے فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا خیر مقدم کیا ہے۔عمران خان آج انتہائی پرسکون انداز میں بات کی اور کہا کہ میرا یا پارٹی کا فیض حمید سے کسی بھی نوعیت کا سیاسی تعلق نہیں تھا۔

انتظار پنجوتھا نے مزید بتایاکہ بانی چیئرمین نے کہا کہ میرا جنرل فیض حمید کے ساتھ تعلق اکتوبر 2021ء تک تھا، جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اور یہ تعلق سیاسی نہیں پروفیشنل تھا۔بانی چیئرمین نے 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا تاکہ ان کی غیر قانونی گرفتاری اور بعد کی صورتحال کے پیچھے موجود سازشی عناصر بے نقاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے استفسار کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کے خلاف احتساب کب ہوگا؟ جنہوں نے ایک منتخب حکومت کے خلاف کانسپریسی اور لابنگ کی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap