اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کی لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر پہنچے۔ جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو ملک کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عزیر شہید نے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے، یہ بے مثال قربانیاں قوم کو جِلا بخشتی ہیں، ہم دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔