لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ وہ کسی سے بھی تعلق یا رشتہ بناتے وقت پہلے لوگوں کو جہنم اور پھر جنت دکھاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں والد سے کئی گلے اور شکوے رہے اور مرتے وقت تک انہوں نے والد سے بات نہیں کی، 14 سال کی عمر سے اپنے والد سے بات کرنا بند کی تھی اور ان کے انتقال تک ان سے بات نہیں کی، ان کے والد چند سال قبل انتقال کر گئے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جب انہیں والد کی ضرورت تھی تب والد انہیں چھوڑ گئے اور ان کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا لیکن جب وہ مضبوط بنیں، ان کے پاس ہر چیز آگئی، تب والد نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن تب انہوں نے والد سے رابطہ کرنے کو ترجیح نہیں دی۔