پیرس (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں چاندی کا میڈل جیتنے والی جنوبی کوریا کی پسٹل شُوٹر کِم ییجی پریس کانفرنس کے دوران گر پڑی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ بہت تھکی ہوئی تھی اور ذہنی دباؤ بھی غیر معمولی تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولمپک مقابلوں کے دوران کِم ییجی نے خاصا شائستہ رویہ رکھا جس کی بنیاد پر وہ سوشل میڈیا میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار رہی ہے۔کِم ییجی جنوبی کوریا کے جنوبی حصے میں واقعی اِزمِل نامی کاؤنٹی میں ایک تقریب کے دوران گری۔ حکام نے بتایا کہ وہ کسی سے مدد لیے بغیر ہوش میں آئی اور کھڑی ہوگئی۔ اُسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔