ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا حال ہی میں برطانیہ کا ویزا مسترد کردیا گیا تھا۔ ویزے کی منسوخی کے بعد پہلی بار انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسے برطانوی حکومت کا غلط قدم قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پہلے میرا ویزہ جاری کردیا ۔ پھر تمام ادائیگیوں اور کاغذات جمع کروانے کے بعد وہ میراویزہ منسوخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے سوال کیا کہ اگر ویزہ منسوخ کرنا تھا تو پہلے مجھے کیوں ویزہ دیا۔ انہیں اپنے قوانین کو سمجھنے میں ایک مہینہ لگا۔