سب سے نیا

لنکس

خوشاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 دن کا اضافہ

2024-08-09     HaiPress

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خوشاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 دن کا اضافہ کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے اور ضلع سے باہر نقل و حمل پر ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ پابندی کے اطلاق سے قبل تمباکو کی بڑھتی مانگ کے باعث پھلائی اور کاہو کے درختوں کو تیزی سے کاٹا جا رہا تھا جس سے وادی سون کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔ بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا دیتی ہے۔ حکومت پنجاب نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق خوشاب میں پھلائی اور کاہو کے درختوں کی کٹائی پر 25 جون سے دفعہ 144 نافذ ہے جس میں ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap