اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے نے تسلیم کیا ہے کہ بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض اور غیر قانونی مواد کو بلاک کرنے کی سب سے کم شرح ایکس ڈاٹ کام سابقہ ٹوئٹر جبکہ سب سے زیادہ عملدرآمد کی شرح ٹک ٹاک کی جانب سے سامنے آئی ہے۔
پی ٹی اے کی ایک دستاویز کے مطابق، اتھارٹی نے جنوری 2021 اور جون 2024 کے درمیان ایکس ڈاٹ کام پر 69,372 یو آر ایلز کیخلاف کارروائی کی لیکن پلیٹ فارم ایکس نے صرف 41,414 یوآرایلز بلاک کیے، جس کے نتیجے میں تعمیل کی شرح 59.70 فیصد ہے۔