سورس: Instagram/ansari.bushra
کراچی (ویب ڈیسک) بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی نریمن اور نواسی شہرزاد کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، نریمن نے اپنے والدین کی طلاق اور دوسری شادی کے والدہ کے فیصلے پر اپنے رد عمل کے بارے میں بات کی۔
تفصیلات کے مطابق نریمن نے کہا کہ وہ واضح طور پر جانتی تھیں کہ ان کے والدین کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور جب وہ چھوٹی تھیں ، تو وہ یہ سب دیکھ کراپنے والدین کو صرف الگ ہونے کے لئے کہتی تھیں,کیونکہ اس سے وہ دونوں خوش ہوں گے اور وہ بہتر والدین بن سکیں گے۔