سب سے نیا

لنکس

آئی ایم ایف کا سٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار

2024-08-08     HaiPress

اسلام آباد ( آن لائن آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار کردیا۔


ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکام ہو گئے، ہائی لائٹرز، پنچنگ مشینز، پنسل باکس پر جی ایس ٹی ٹیکس برقرار رہے گا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پین، سٹیپلر، مارکر، کیلکو لیٹرز، شارپنرز پر ٹیکس برقرار رہے گا، بچوں کے آرٹ سپلائز اور سٹکی نوٹس پر بھی ٹیکس کا اطلاق ہو گا۔خیال رہے کہ حکومت نے بجٹ میں سٹیشنری آٹمز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگا رکھا ہے، ٹیکس بڑھنے سے جولائی میں سٹیشنری آٹمز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 فیصد سیلز ٹیکس کے باعث سٹیشنری آئٹمز 15 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں۔


واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی ا?ر) کی جانب سے آئی ایم ایف سے سٹیشنری پر طویل مذاکرات کئے گئے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی شرط بڑے پیمانے پر سٹیشنری درآمد ہونے پر عائد کی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap