سب سے نیا

لنکس

نیب کورٹس سے72ہائی پروفائل کرپشن ریفرنسزواپس بھیج دیئے گئے

2024-08-08     HaiPress

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کورٹس میں 72ہائی پروفائل کرپشن ریفرنسز ایک بار پھر التواء کاشکارہوگئے۔


ذرائع کے مطابق سابق سرکاری افسران و پرائیویٹ ملزموں کے خلاف کرپشن ریفرنسز واپس نیب کو بھیجنے کا آغازہو گیا، احتساب عدالتوں سے سرکاری افسران و دیگر کے خلاف مجموعی طور پر 72 کرپشن ریفرنسز چیئرمین نیب کو ایک بار پھرواپس بھیج دیئے گئے ہیں۔نیب کورٹس ذرائع نے بتایا کہ واپس بھجوائے گئے ریفرنسز میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، سابق کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفیٰ پھل ،سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضا ، سابق سیکرٹری اقلیتی امور بدر جمیل میندھرو کے خلاف نیب ریفرنس بھی واپس بھجوا جارہے ہیں، سابق سرکاری افسران و دیگر ملزموں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔


ذرائع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 50 کروڑ روپے سے کم کرپشن کے ریفرنس واپس بھیجے جارہے ہیں جبکہ احتساب عدالتوں میں اب بھی 60 سے زائد نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں، زیر سماعت ریفرنسز میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتی اور ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ریفرنس شامل ہیں۔عدالتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر روف صدیقی کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے، سابق صوبائی وزیر بابر غوری کے خلاف پورٹ اینڈ شپنگ میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap