سورس: Instagram/ushnashah
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو گولف لیگ میں اپنے شوہر اور گولف پلیئر حمزہ امین کے ساتھ شرکت کرنا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سال 2023 میں گولفر حمزہ امین سے شادی کی جس کے بعد سے اداکارہ اکثر بیرونِ ملک گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔
ان دنوں اشنا شاہ کو آئے روز سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ اشنا شاہ کے ملبوسات ہیں۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں حمزہ امین کے ہمراہ گولف لیگ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔