سب سے نیا

لنکس

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

2024-07-31     HaiPress

مانامہ(تصور حسین)ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پول ڈی کے آخری میچ میں کویت کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

پاکستان کی فتح کا اسکور 19-25، 11-25 اور 19-25 رہا۔مسلسل 3 فتوحات کے ساتھ پاکستان نے ٹاپ 8 راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں پاکستان ٹیم گروپ ایف میں شامل ہوگی اور اس کا جاپان اور چائنیز تائپے سے مقابلہ ہوگا۔پاکستان ٹیم مسلسل ناقابل شکست رہنے کی بنیاد پر کیری فارورڈ پوائنٹ کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں جائے گی۔یکم اگست کو پاکستان ٹیم ٹاپ 8 میں چائنیز تائپے اور 2 اگست کو جاپان سے مقابلہ کرے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap