ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے ہدایتکار ڈیوڈ دھون اور سینئر اداکار گووندا کے درمیان 1990 کی دہائی میں ایک گولڈن شراکت رہی اور دونوں نے مل کر 17 ہٹ فلمیں کیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں 72 سالہ ڈیوڈ دھون نے ان اچھے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صرف وہی اداکار گووندا کو ہینڈل کرسکتے ہیں۔ جب ان سے گووندا کی کام کے معاملے میں سستی اور سیٹ پر تاخیر سے آنے کے حوالے سے خراب شہرت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس بات کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کام ہمیشہ وقت پر کیا گیا۔