اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے، کالی گھٹائیں چھانے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر ، پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، سندھ اور بلو چستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر،شمال مشر قی پنجاب، جنوبی سندھ اورجنوبی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جس کے باعث ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال سے متعلق انتباہ بھی جاری کر دیا۔